ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ کا آتشزدگی واقعے کے بعد عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں...

ہانگ کانگ کا آتشزدگی واقعے کے بعد عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں پر سزا کا اعلان

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں وانگ فوک کورٹ نامی رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی ہلاکت خیز آگ کو بنیاد بنا کر ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والی چین مخالف قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں قومی سلامتی کے تحفظ کے دفترکے ترجمان نے کہا کہ جب اندرون و بیرون ملک سے مدد، تعاون اور عطیات ایچ کے ایس اے آر میں پہنچ رہے تھے، چین مخالف قوتیں اس سانحے کا فائدہ اٹھا کر بے حسی کے ساتھ انتشار اور مخالفت کو ہوا دے رہی تھیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدامات نے سماجی اخلاقیات کو پامال کیا اور آگ سے متاثرہ افراد کے دکھوں میں اضافہ کیا۔

ترجمان کے مطابق مدد کرنے کے بجائے ان شرپسندوں نے بدنیتی سے ریسکیو اور آفت سے نمٹنے کی کوششوں پر حملے کئے اور انہیں سبوتاژ کرتے ہوئے ایچ کے ایس اے آر حکومت کی محنت کو زائل کی کوشش کی۔

ترجمان نے شرپسندوں کو خبردار کیا کہ ہانگ کانگ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی نیت سے کئے گئے کسی بھی بیان یا عمل پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت نے چین مخالف میڈیا اداروں اور قوتوں کی جانب سے وانگ فوک کورٹ کی آگ سے متعلق حکومت کے ریسکیو کام اور تحقیقات کے بارے میں بے بنیاد اور بدنام کرنے والے بیانات کی مذمت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!