ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبیلٹ اینڈ روڈ کرغزستان کے لئے نئے تجارتی مواقع ...

بیلٹ اینڈ روڈ کرغزستان کے لئے نئے تجارتی مواقع پیدا رہا ہے، سرکاری عہدیدار

بشکیک(شِنہوا)چین کے قریب ہونے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کرغزستان کے جنوبی شہر اوش کے لئے نئے تجارتی اور سرمایہ کاری مواقع پیدا کر رہی ہے۔

اوش سٹی ہال کے شعبہ خارجہ تعلقات،سرمایہ کاری اور سیاحت کے سربراہ میرلان اسرائیلوف نے کہا کہ پچھلی دہائی میں چین کے ساتھ ہمارا تعاون نمایاں طور پر مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرغز اور چینی کاروباری ادارے تعمیری و باہمی فائدہ مند شراکت داری قائم کر رہے ہیں، یہ شراکت داری ٹھوس منصوبوں کے ذریعےآگے بڑھائی جارہی ہے۔

اس سال ستمبر میں اوش کے میئر نے چینی کمپنی کے نمائندے سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد فریقین نے ہزاروں چینی الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے کچھ عرصے بعد شہر نے 30 چینی ساختہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن نصب کئے۔ہم اوش میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لئے تجارتی مقامات کی فراہمی کے ذریعے اس تعاون میں اضافے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

مقامی برادریوں پر دو طرفہ تعاون کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔یہ سامان خریدنے، دوبارہ برآمد میں شامل ہونے اور مقامی پیداوار کو ترقی دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوش فعال طور پر بی آر آئی کی حمایت کرتا ہے، ہم اس سنگم پر واقع ہیں جو ازبکستان، تاجکستان، قازقستان اور چین کو جوڑتا ہے،یہ چیز ہمارے شہر کو عظیم شاہراہ ریشم میں ایک تزویراتی مقام بناتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!