تبلیسی(شِنہوا)جارجیا کے وزیراعظم کوباخ ایدزے نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) جارجیا کے رابطے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ جارجیا کے لئے بہت اہم ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کےتحت رابطے کی اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کر رہے ہیں اور اپنے اہم کردار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جارجیا چین کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دے رہا ہے، اس ضمن میں آزاد تجارتی معاہدے اور سازگار کاروباری ماحول کی وجہ سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے اور ہم اپنی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد چین کو برآمد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے مواقع کو مزید وسیع کیا ہے۔ ہم نے ایکسپو میں جارجیا کی بہت سی مختلف مصنوعات پیش کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں جارجیا کی مزید مصنوعات چین کو برآمد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جارجیا میں توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ریئل اسٹیٹ جیسے اہم شعبوں میں چینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جارجیا کے تبدیلی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


