ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومتازہ ترینچین کے شی زانگ میں 3 ہزار 300 سے زائد نئے ثقافتی...

چین کے شی زانگ میں 3 ہزار 300 سے زائد نئے ثقافتی آثار قدیمہ مقامات دریافت

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقےمیں چوتھی قومی ثقافتی نوادرات شماری کے دوسرے مرحلے کے دوران ثقافتی نوادرات کے 3 ہزار 346 نئے مقامات کی دریافت ہوئی ہے جس سے خطے کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 623 ہو گئی ہے۔

علاقائی ثقافتی نوادرات بیورو نے بتایا کہ یہ سروے اپریل 2024ء میں شروع ہوا اور اس میں شی زانگ کے تمام کاؤنٹی سطح کے یونٹس کو شامل کیا گیا۔ سب سے اہم دریافتوں میں ساگیا کاؤنٹی میں پائے جانے والے چٹان کے نقش و نگار شامل ہیں جو 5 ہزار 303 اعشاریہ 8 میٹر کی بلندی پر واقع ہیں اور یہ نئے دستاویزی آثار کے لحاظ سے چین میں سب سے زیادہ بلندی پر کی جانے والی دریافت ہے۔

نئے دستاویزی نوادرات میں قدیم مقبرے، فن تعمیر، غار کے مندر، پتھروں پر نقاشی اور جدید تاریخی مقامات شامل ہیں۔ 21 سرحدی کاؤنٹیوں میں خصوصی تحقیقات کی گئیں جن کے نتیجے میں 254 ایسے آثارِ قدیمہ شامل کئے گئے جو سرحدی دفاع اور چھاؤنیوں سے متعلق ہیں۔

حکام خاص طور پر قدیم شہری علاقوں میں نوادرات کی دستاویزی کوششوں کو وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!