ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومپاکستانپاکستان کی واشنگٹن حملے کی مذمت، دہشت گردی مسئلے پر عالمی تعاون...

پاکستان کی واشنگٹن حملے کی مذمت، دہشت گردی مسئلے پر عالمی تعاون اجاگر کرنے پر زور

پاکستان نے وائٹ ہائوس کے قریب حملے کی مذمت، دہشت گردی مسئلے پر عالمی تعاون اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن حملہ عالمی سطح پر پھر سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطر ے کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقتول گارڈز کے لواحقین سے ہمدردی جبکہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی ہمدردی متاثرہ خاندانوں اور امریکہ کے ساتھ ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے، واشنگٹن حملہ امریکی سرزمین پر دہشت گردی کی گھنائونی سازش، عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ ابھرنے کی تشویشناک علامت و ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے سنگین مسئلے پر عالمی تعاون اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ و عالمی برادری کیساتھ مل کر دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم اور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششیں دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!