ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریمپ واک کی ویڈیو وائرل، متھیرا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا...

ریمپ واک کی ویڈیو وائرل، متھیرا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

حال ہی میں ایک فیشن شو کے دوران ریمپ واک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معروف ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو وہ بھی کسی سے کم نہیں اور برہم ہو کر تنقید کرنیوالوں کو ترکی بہ ترکی جواب بھی دیا۔

بولڈ انداز اور بے دھڑک گفتگو کے باعث پہچانی جانیوالی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا کی وائرل ویڈیو پر متعدد صارفین نے انکی واک اور جسمانی ساخت پر اعتراضات کئے، کچھ کا کہنا تھا کہ متھیرا پہلے زیادہ دلکش دکھتی تھیں اور اب انکا وزن بڑھ گیا ہے۔

ایک صارف نے توحد ہی کردی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ اس سے بہتر واک تو میں کر لوں جبکہ بعض نے توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے انہیں ملازمہ جیسی قرار دیا۔

مسلسل منفی تبصروں کے جواب میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ انکے بارے میں بلاوجہ غلط باتیں کر رہے ہیں جبکہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے خوش رہنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں شو میں بطور ماڈل بلایا گیا تھا، انہوں نے کوئی نامناسب کام نہیں کیا مگر چند بیمار ذہنیت کے حامل سوشل میڈیا پیجز ان کیخلاف منفی تبصرے کر رہے ہیں، میری گھٹنے کی سرجری ہو چکی ہے اور تھائیرائڈ کی حالت بھی کافی خراب رہی لیکن اسکے باوجود لوگ ایسے رویہ کا مظاہرہ کرتے ہیں جس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنے لئے جی رہی ہوں، فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ایک چھوٹی سوچ رکھنے والے معاشرے میں رہنے والی بڑی لڑکی ہوں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!