ٹیلی ویژن اور فلمی صنعت میں مختلف کرداروں، ماڈلنگ اور میزبانی کیلئے جانی پہچانی پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شدید تنقید کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
حالی ہی میں حرا مانی نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے اپنی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ کوئی فلٹر نہیں، کوئی ٹِنٹ نہیں، بس میرے پسندیدہ شہر اسلام آباد کا خوبصورت موسم، تصاویر میں وہ چیک پرنٹ وولین شرٹ پہنے نظر آئیں جبکہ انکے ڈارک سرکلز، پگمنٹیشن اور پمپلز صاف دکھائی دے رہے تھے۔
تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا، کئی صارفین حرا کو ہمیشہ فل گلیم میک اپ میں دیکھنے کے عادی ہیں اسلئے وہ انہیں پہچان نہ سکے جبکہ کچھ صارفین نے تبصرے کئے کہ ہمیں کیوں ڈرایا؟ ساری جادوئی بات میک اپ کی ہے، ایسی تصاویر بغیر میک اپ کے اپ لوڈ کرنا حوصلے کا کام ہے، وہ خود کو پیاری لگ رہی ہیں جبکہ بعض نے کہا کہ میک اپ کے بغیر بیمار لگ رہی ہیں، کچھ لوگوں نے کہا ہانیہ عامر کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ بغیر میک اپ کے وہ خوفناک لگ رہی ہیں۔
انکی انسٹاگرام پر 8.5 ملین سے زیادہ فالورز ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا میک اپ برانڈ بھی لانچ کیا ہے۔


