ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومپاکستانپنجاب، مختلف اضلاع میں مقیم 90 بھارتی خواتین نے شہریت، ویزا توسیع...

پنجاب، مختلف اضلاع میں مقیم 90 بھارتی خواتین نے شہریت، ویزا توسیع کی درخواستیں جمع کرادیں

پاکستانی مردوں سے شادی کرنیوالی 90 سے زائد بھارتی خواتین نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقیم شادی شدہ بھارتی خواتین نے شہریت اور ویزا مدت میں توسیع کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

دوسری جانب حکام نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھارتی خاتون کو جو پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہو، پاکستان میں کم از کم پانچ سال رہائش مکمل کرنے کے بعد شہریت کیلئے درخواست دینے کا حق حاصل ہے، شادی کی رجسٹریشن ضروری ہے اور درخواست کیساتھ فارم ایف، شادی کا سرٹیفکیٹ، شوہر کے قومی شناختی دستاویزات کی کاپیاں اور پاکستان میں رہائش کا قابل تصدیق ثبوت جمع کروانا لازمی ہے۔

شہریت کی درخواستیں مختلف مراکز کے ذریعے جمع کروائی جاسکتی ہیں جس میں اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا ہیڈکوارٹر، صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس اور لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر شامل ہیں۔

پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاقی ہدایات کے مطابق بھارتی خواتین کے ویزوں میں توسیع کی ہے تاکہ وہ قانونی طور پر پاکستان میں مقیم رہ سکیں جبکہ ان کی شہریت کی درخواستیں وزارت داخلہ کے زیر جائزہ ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!