ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی قیادت دن رات غیر قانونی بیانئے کے گرد سیاست...

پی ٹی آئی قیادت دن رات غیر قانونی بیانئے کے گرد سیاست گھما رہی ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت دن رات غیر قانونی بیانئے کے گرد سیاست گھما رہی ہے، ملک دشمن بیانیہ، غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست، عوام کا مفاد مقدم رکھا جائے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بشمول وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی طرز عمل سے صوبے کے عوام کو گورننس دینا پس پشت چلا گیا ہے۔

سب کی پوری توجہ کرپشن کیس میں قید بانی سے سیاسی رہنمائی لینے کے غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا اہم صوبہ ہوتے ہوئے صوبائی حکومت کو اپنی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف پر رکھنی چاہئے تھی مگر قیادت دن رات اسلام آباد میں اسی غیر قانونی بیانئے کے گرد سیاست گھما رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ ملک دشمن بیانئے اور غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!