اسرائیلی فورسز نے ہتھیار ڈالنے کی کوشش کے باوجود دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے چھاپہ کے دوران فلسطینیوں کو شہید کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی ٹی وی پر چلنے والے مناظر میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ دو غیر مسلح فلسطینی شہری ایک عمارت سے باہر نکل رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کے کہنے پر تعاون کیلئے بھی تیار تھے۔
عمارت کو اسرائیلی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا۔
اس افسوسناک واقعے پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر میں جنین میں 2 فلسطینیوں کو قتل کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی شناخت 26 سالہ المنتاثر باللہ اور 37 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔


