ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومانٹرنیشنلنیپال، نئے کرنسی نوٹ میں دکھائے گئے نقشہ سے بھارت میں کھلبلی

نیپال، نئے کرنسی نوٹ میں دکھائے گئے نقشہ سے بھارت میں کھلبلی

نیپال میں 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ میں دکھائے گئے نقشہ سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

گزشتہ روز مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کیا جس میں نیپال کا نیا نقشہ دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے دکھائے گئے ہیں جو بھارت کے ساتھ تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

نیپال سٹرا بینک کے نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط ہیں جبکہ اجرا کی تاریخ 2081 BS ہے جو گزشتہ سال 2024 کو ظاہر کرتی ہے۔

نئے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ برس منظور کیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ حالیہ جاری ہونیوالے نئے نوٹوں پر 2024 درج ہے۔

دوسری جانب بھارت نے موقف اپنایا ہے کہ لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کے علاقے اسکے ہیں، نظرثانی شدہ نقشے کو کرنسی نوٹ کا حصہ بنانا نیپال کا یکطرفہ عمل ہے، اس نوعیت کی مصنوعی توسیع پر مبنی علاقائی دعوے قابلِ قبول نہیں ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!