جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومتازہ ترینہوائی میں ہونے والی ملاقاتوں نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات پر...

ہوائی میں ہونے والی ملاقاتوں نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات پر مثبت اثر ڈالا،چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین-امریکہ فوجی میری ٹائم مشاورتی معاہدے (ایم ایم سی اے) کے تحت ہوائی میں ہونے والی ملاقاتوں نے برابری، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی ایک مستحکم اور مثبت دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دی ہے۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دوسرا ورکنگ گروپ اجلاس اور 2025 کے لئے ایم ایم سی اے کا سالانہ اجلاس امریکی ریاست ہوائی میں 18سے 20 نومبر تک منعقد ہوا جس کا مقصد زمینی افواج کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط بنانا ، غلط فہمی و غلط اندازوں سے بچنا اور خطرات و بحرانوں کا انتظام کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں تبادلوں کے حوالے سے دونوں اطراف نے ورکنگ سطح پر رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں مناسب وقت پر معلومات جاری کی جائیں گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!