جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلٹرمپ کا جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی 20 سربراہ اجلاس میں...

ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی 20 سربراہ اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہو نے والے گروپ آف 20 (جی 20) سربراہ اجلاس میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کریں گے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کو ہر قسم کی امریکی امداد روکنےکا بھی اعلان کیا۔

سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ میری ہدایت پر جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی 20 سربراہ اجلاس، جو اگلے سال فلوریڈا کے شہر میامی میں منعقد ہوگا، کا دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جنوبی افریقہ کو ہر قسم کی ادائیگی اور مالی اعانت روک رہا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے جی 20 سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں جنوبی افریقہ کی طرف سے جی 20 کی صدارت سینئر امریکی سفارت کار کے حوالے کرنے سے انکار پر تنقید کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے کہا تھا کہ جی20 کی صدارت ایک جونیئر امریکی عہدیدار کے حوالے کرنا صدر سرل رامافوسا کی توہین تھی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!