جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومتازہ ترینچین نے کاروباری اداروں کے درمیان نرخوں کی بے قاعدہ مسابقت سے...

چین نے کاروباری اداروں کے درمیان نرخوں کی بے قاعدہ مسابقت سے نمٹنے کی کوششیں تیز کر دیں

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی)نے کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک اجلاس طلب کیا تاکہ نرخوں کی بے قاعدہ مسابقت کے اثرات کے تعین کے لئے معیار طے کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے پر غور کیا جا سکے۔

این ڈی آر سی نے متعلقہ محکموں اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مل کر یہ اجلاس منعقد کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بعض صنعتوں میں نرخوں کی بے قاعدہ مسابقت اب بھی ایک نمایاں مسئلہ ہے۔

این ڈی آر سی کے مطابق بعض کاروباری اداروں نے قیمتوں کی مسابقت کے رویوں کو منظم کرنے کے لئے درکار تقاضوں پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا ہے اور اب بھی ایسے اقدامات جاری ہیں جو مارکیٹ کی قیمت کے نظام کو خراب کر رہے ہیں۔

این ڈی آر سی نے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ متعلقہ اقدامات کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے، کاروباری اداروں کے درمیان قیمتوں کی بے قاعدہ مسابقت پر قابو پایا جا سکے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی اعانت کے لئے مارکیٹ کی قیمتوں کے نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے 14 اکتوبر 2025 کو اقتصادی صورتحال پر ایک سیمپوزیم کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے مارکیٹ کی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرنے اور بے ترتیبی اور غیر منطقی مقابلے سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!