جمعرات کے روز شمالی مغربی کنارے کے فارع کیمپ میں عطیات تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چین کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کو سردیوں کی امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔
یہ امدادی اشیاء چین کے دفتر فلسطین کی جانب سے محمود عباس فاؤنڈیشن کے ذریعے لوگوں تک پہنچائی گئیں۔
چین مسلسل چار سال سے فلسطین کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں سردیوں کے عطیہ پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ رواں برس شمالی مغربی کنارے کے چار گورنریٹس طوباس، جنین، طولکرم اور ہیبرون میں تقریباً دو ہزار پناہ گزین اور کم آمدنی والے خاندان کمبل اور برقی ہیٹرز سے مستفید ہوں گے۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): میسون القدومی، کوآرڈینیٹر، فلسطین پراجیکٹس، محمود عباس فاؤنڈیشن
"سب سے پہلےمحمود عباس فاؤنڈیشن کی جانب سے میں عوامی جمہوریہ چین کے دفتر فلسطین کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جو فلسطین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتا ہے، خاص طور پر وہ تعاون جو ہمارے لوگوں کی ہمت اور ثابت قدمی کو مضبوط بناتا ہے۔
گرم کپڑوں اور خوراک کے پیکج سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اس میں شامل ہیں تاکہ ہمارے شہریوں کی ہمت اور برداشت مضبوط رہے۔
یہ محمود عباس فاؤنڈیشن اور عوامی جمہوریہ چین کے دفتر کے درمیان مسلسل تعاون کا چوتھا سال ہے۔
ہم اس تعاون اور شراکت داری پر بہت فخر کرتے ہیں اور اسے بے حد اہمیت دیتے ہیں۔
ہم اس تعاون کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ضرورت مند خاندانوں تک مدد پہنچائی جا سکے اور خصوصاً انسانی و سماجی پہلوؤں میں مدد کا ہاتھ بڑھا کر ان کی ہمت و حوصلے کو فروغ دیا جائے۔”
جمعرات کے روز دونوں فریقین نے شمالی وادیِ اردن کا دورہ کر کے مقامی خاندانوں میں کمبل اور بجلی کےہیٹر تقسیم کئے۔
طوباس، فلسطین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے لئےامدادی اشیاء کی فراہمی
فلسطین میں چینی دفتر نے محمود عباس فاؤنڈیشن کے ذریعے اشیاء تقسیم کیں
چین چار سال سے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں سردیوں کے عطیہ پروگرام چلا رہا ہے
رواں برس تقریباً دو ہزار پناہ گزین اور کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
امدادی اشیاء طوباس، جنین، طولکرم اور ہیبرون کے گورنریٹس میں تقسیم کی گئیں
میسون القدومی نے عوامی جمہوریہ چین کے دفتر فلسطین کا دلی شکریہ ادا کیا
بنیادی ضروریات میں کمبل، گرم کپڑے اور خوراک کے پیکجز شامل تھے
شمالی وادیِ اردن کے مقامی خاندانوں کو بھی کمبل اور برقی ہیٹر فراہم کئے گئے
امدادی سرگرمیوں کا مقصد محتاج خاندانوں کی ہمت اور مضبوطی بڑھانا تھا


