بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کا منافع رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں مسلسل بڑھا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
قومی شماریات بیورو (این بی ایس) کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اگست سے مجموعی شرح نمو مسلسل 3 ماہ سے مثبت رہی ہے۔
این بی ایس نے بتایا کہ جن صنعتی کمپنیوں کی سالانہ بنیادی کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر) ہے، ان کا مشترکہ منافع جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں 59.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔


