میلبرن: ایشیز سیریز کے دوران 2 روز میں ختم ہونے وال پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ کو کلین چٹ مل گئی۔
ایشیز سیریز میں137 برسوں میں پرتھ ٹیسٹ سب سے جلد ختم ہونے والا ٹیسٹ تھا جس دوران میچ کے پہلے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پرتھ اسٹیڈیم کی پچ کو باضابطہ طور پرآئی سی سی نے’ویری گڈ ‘ قراردیا ہے ا ور آئی سی سی کی 4 درجےکی پچ ریٹنگ میں ویری گڈ ہائی رینکنگ ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ میں میچل اسٹارک نے 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کے جارحانہ 123 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے ٹیسٹ جیتا تھا۔


