جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکی صدر نے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالے کو جانور قرار دیا

امریکی صدر نے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالے کو جانور قرار دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملہ آور کو جانور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے قیمت چکانی پڑیگی۔

وائٹ ہائوس کے قریب دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانور جس نے دونوں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔

انہوں نے نیشنل گارڈز کی حالت بتاتے ہوئے لکھا کہ دونوں گارڈز شدید زخمی ہیں اور دونوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے، خدا ہمارے عظیم نیشنل گارڈز اور تمام فوجیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلامت رکھے، یہ واقعی عظیم لوگ ہیں، میں امریکی صدر کی حیثیت سے دفترِ صدارت سے وابستہ ہر شخص کیساتھ ہوں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی فائرنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم سب اپنے بہادر محافظوں پر ہونیوالے حملے کے نتیجے میں گہرے صدمے میں ہیں، وہ دنیا بھر میں سب سے بہترین ہیں، انکی موجودگی ہماری خوش قسمتی ہے اور آج کا دن اس بات کی سفاکانہ یاد دہانی ہے جو ہم ان سے ہر روز کرنے کو کہتے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!