سنگہوا یونیورسٹی کی 20 رکنی سوشل پریکٹس ٹیم نےچین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر پُوئر میں چھ روزہ فیلڈ پروگرام میں شرکت کی۔
19 سے 24 نومبر تک جاری رہنے والا یہ پروگرام شہر کے بھرپور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم اور یہاں چائے اور کافی کی منفرد ثقافتی آمیزش پر مرکوز رہا۔ طلبہ نے عملی طور پر کافی بنانا سیکھ کر مقامی صنعت کو "بیج سے کپ تک” سمجھنے کا جامع تجربہ حاصل کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): امانڈا وائلی، طالبہ، جمیکا ، سنگہوا یونیورسٹی
’’میں یہاں آ کر واقعی بہت خوش ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یوننان میں کافی کی صنعت بہت زیادہ صلاحیت کی حامل ہے اور میں اس کی ترقی کے حوالے سےبے حد پُرامید ہوں۔ میری رائے میں موجودہ بریسٹا ٹریننگ ماڈل بہت ہی خاص نوعیت کا ہے۔درحقیقت یہ مختلف طریقوں سے سیکھنے، مل کر کام کرنے اور آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اسی لئے میرے خیال میں اگر ثقافتی کافی کروزز کے یا کیربین اور لاطینی امریکہ کے تبادلہ پروگراموں کے ذریعے اسے بیرونِ ملک متعارف کرایا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔کیونکہ وہاں کافی کی بڑی اور مقبول منڈیاں موجود ہیں، اس لئے یوننان خصوصاً پُوئر کے لئے بہترین موقع ہے کہ اپنی پہچان کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے پر توجہ دیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایگور سوبولیوف، روسی طالبعلم، سنگہوا یونیورسٹی
’’میں اب تک 50 سے زیادہ ممالک کا سفر کر چکا ہوں اور ان میں سے اکثر ممالک کی کافی میں نے چکھی ہے۔ زیادہ تر ممالک میں کافی کا بعد کا ذائقہ خاصا کڑوا محسوس ہوتا ہے۔ لیکن چین کے صوبے یوننان میں مقامی کافی کا ذائقہ بہت نرم، ہلکا اور خوشگوار ہوتا ہے اتنا کڑوا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں اضافی دودھ ملانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اسی بات نے یہاں کی کافی کو بہت منفرد اور خوش ذائقہ بنا دیا ہے۔‘‘
پُوئر، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سنگہوا یونیورسٹی کے طلبہ نے پُوئر میں کافی صنعت کا تفصیلی جائزہ لیا
طلبہ کافی کی ثقافت کو سمجھنے کے لئے چھ روزہ فیلڈ پروگرام میں شریک ہوئے
یوننان میں چائے اور کافی کا منفرد ثقافتی ماحول موجود ہے
طلبہ نے کافی بنانے کی عملی مشق میں بھرپور حصہ لیا
امانڈا کافی بنانے کی مقامی صلاحیت اور تربیت سے بے حد متاثر ہوئیں
انہوں نے موجودہ بریسٹا ٹریننگ ماڈل کو خاص اور مؤثر قرار دیا
ثقافتی کافی کروزز اور تبادلہ پروگرام یوننان کی عالمی شناخت بڑھا سکتے ہیں
ایگور کے مطابق یوننان کی کافی کا ذائقہ نہایت ہموار اور خوشگوار ہے
یوننان کی کافی میں کڑواہٹ کم اور مٹھاس زیادہ ہے
یوننان کی کافی میں کڑواہٹ کم اور قدرتی مٹھاس زیادہ محسوس ہوتی ہے
مقامی کافی کے منفرد ذائقے نے اسے عالمی سطح پر ممتاز اور لذیذ بنایا ہے


