راولپنڈی پولیس نے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون کے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ بنی پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے ، خواتین، بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔


