نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سنٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی اور فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کیساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔


