جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومپاکستانرحیم یار خان، ڈکیتی کے دوران فائرنگ تبادلہ، 2 بچے جاں بحق،...

رحیم یار خان، ڈکیتی کے دوران فائرنگ تبادلہ، 2 بچے جاں بحق، ڈی پی او کا نوٹس

رحیم یار خان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ تبادلے میں 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر 8 سال کا احمد اور 10 سال کا شاہ زیب جاں بحق ہو گئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!