بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ کے ریمارکس تائیوان سے متعلق چینی مین لینڈ کے کام کے لئے انتہائی رہنمائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان پینگ چھنگ این نے ایک پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کی فون کال کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال پر کہا کہ گفتگو میں شی نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا اصولی موقف واضح کیا۔ شی نے چین اور امریکہ کے لئے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پینگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور تائیوان کی چین کو واپسی کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو متحد کرے گا تاکہ "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کی جا سکے، آبنائے کے دونوں طرف تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دیا جا سکے، آبنائے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے اور چینی قوم کے لئے دیرپا خوشحالی پیدا کی جا سکے۔


