جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینکمبوڈیا میں چین کی بنی سڑکوں سے ڈولفن ریزورٹ تک رسائی آسان،...

کمبوڈیا میں چین کی بنی سڑکوں سے ڈولفن ریزورٹ تک رسائی آسان، سیاحتی آمدنی میں اضافہ

کمبوڈیا کے شمال مشرقی صوبے کریٹی میں چین کی نئی تعمیر شدہ سڑکوں نے آمدورفت کا نقشہ بدل دیا ہے۔

ان سڑکوں کے باعث نایاب میکونگ ڈولفن کے مسکن تک سیاحوں کی رسائی مزید آسان ہوئی ہے جس سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی بینک کی مالی معاونت اور چینی کنٹریکٹر پالی چانگڈا انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی زیر نگرانی سڑک 377 اور 377 اے کا تعمیری کام اپریل 2025 میں مکمل ہوا۔

35 کلو میٹر طویل سڑک 377 کریٹی کے مرکزی قصبے کو اُس علاقے سے جوڑتی ہے جو میکونگ ایراوڈی ڈولفن کی موجودگی کے حوالے سے مشہور ہے۔

اندازہ ہے کہ کریٹی اور اسٹونگ ٹرینگ صوبوں کے شمال مشرق میں میکونگ دریا کے 120 کلو میٹر طویل حصے میں تقریباً 111 ایراوڈی ڈولفن پائی جاتی ہیں۔

یہ ڈولفن عالمی تنظیم برائے تحفظِ فطرت کی ’ریڈ لسٹ‘ میں انتہائی خطرے سے دوچار انواع میں شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): چینگ سوکنتھیہ، اسنیک فوڈ فروش، کامپی ڈولفن ریزورٹ

"جب میں یہاں پہلی بار رہنے آئی تو یہ سڑک دھول سے بھری، کھردری اور سفر کے لئے بہت مشکل تھی۔ میرے بچے بھی دھول کی وجہ سے اکثر بیمار ہو جاتے تھے۔

لیکن اب یہ سڑک آنے جانے کے لئے آرام دہ ہو گئی ہے کیونکہ اس کی حالت اچھی ہے۔

یہ سڑک میری فروخت میں اضافہ کرنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس کی اچھی حالت ہمیشہ سیاحوں کو کھینچتی ہے اور کچھ لوگ اسنیکس کے لئے میرے اسٹال پر بھی رک جاتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): چھوم راکسا، اسنیک فوڈ فروش، کامپی ڈولفن ریزورٹ

"یہ سڑک بننے کے بعد میں نے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔

میں چین کی شکر گزار ہوں جس نے یہاں کے لوگوں کے لئے سڑکیں اور پل تعمیر کرنے میں مدد کی۔ ان کی بدولت یہاں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (خمیر): ساو پریماراک، روڈ پروجیکٹ آفیسر، وزارتِ تعمیرات و ٹرانسپورٹ

"ان سڑکوں نے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ سفر کا وقت کم ہوا ہے اور سیاحوں کے لئے مختلف سیاحتی مقامات تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔”

کریٹی، کمبوڈیا سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

کمبوڈیا کے صوبہ کریٹی میں چین کی تعمیر کردہ سڑکوں سے آمدورفت بہتر ہوئی

اب سیاح آسانی سے نایاب میکونگ ڈولفن کے مسکن تک پہنچ سکتے ہیں

نئی سڑکوں سے سیاحت بڑھنے پر مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا

سڑک 377 اور 377A کا منصوبہ عالمی بینک کی مالی معاونت سے مکمل ہوا

35 کلومیٹر طویل سڑک 377 کریٹی ٹاؤن کو ڈولفن ریزورٹ سے جوڑتی ہے

میکونگ دریا کے 120 کلومیٹر حصے میں تقریباً 111 ایراوڈی ڈولفن موجود ہیں

ایراوڈی ڈولفن کو عالمی ’ریڈ لسٹ‘ میں انتہائی خطرے سے دوچار قرار دیا گیا

مقامی تاجر نئی سڑک کو سیاحتی و کاروباری حوالے سے خوش آئند سمجھتے ہیں

حکام کے مطابق سفر کا وقت کم ہونے سےسیاحتی مقامات تک رسائی بہتر ہوئی ہے

چینی تعمیرات نے کمبوڈیا کے شمال مشرق میں زندگی اور معیشت دونوں بدل دیں

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!