جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان میں چینی کرنسی کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت...

پاکستان میں چینی کرنسی کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت کے لئے مضبوط فریم ورک موجود ہے،سٹیٹ بینک عہدیدار

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان نے چینی کرنسی رین من بی (آر ایم بی) کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حمایت کے لئے ایک جامع ریگولیٹری فریم ورک قائم کر لیا ہے۔

پاکستان میں آر ایم بی کو بین الاقوامی درجہ دینے کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر کراچی میں تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کی کراچی شاخ نے منعقد کی جو پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے طور پر خدمات انجام دیتی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آر ایم بی کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور توقع ہے کہ اس سے تمام شراکت داروں کو مزید فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہ ملک پہلے ہی آر ایم بی کے استعمال اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے مضبوط ریگولیٹری نظام رکھتا ہے۔

ملک نے کہا کہ ایس بی پی نے آر ایم بی سے متعلق آگاہی بڑھانے، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور مقامی اداروں اور بینکوں کو آر ایم بی میں لین دین کے فوائد سے مکمل طور پر آگاہ کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

چین کے پیپلز بینک (پی بی او سی) کے میکرو پروڈینشل پالیسی بیورو کے سربراہ ژو یونگ کون نے آن لائن خطاب میں کہا کہ 2024 میں چین- پاکستان تجارتی سامان کے لئے آر ایم بی کی ادائیگیاں اور وصولیاں 19.4 ارب یوآن (تقریباً 2.73 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو اس عرصے کے دوران سرحد پار سامان کی تجارت میں مجموعی وصولیوں اور ادائیگیوں کا 23 فیصد ہیں۔

ژو یونگ کون نے مزید کہا کہ مستقبل میں ترقی کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے اور پی بی او سی آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے لئے پالیسی تعاون بڑھاتا رہے گا۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یون دونگ نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی ماحول سے چین اور پاکستان کے درمیان مالی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

یانگ یون دونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تصفیوں کو آسان بنانے، آر ایم بی سے متعلق خدمات کو بڑھانے، ریگولیٹری رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور سرحد پار مالی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے مالیاتی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!