جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلچین کا تعاون سپین میں ماحول دوست توانائی کے نئے راستے...

چین کا تعاون سپین میں ماحول دوست توانائی کے نئے راستے کھولے گا، سپین کے وزیر

میڈرڈ(شِنہوا)سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پہلے سپین-چین فورم برائے ماحول دوست توانائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماحول دوست منتقلی کے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دونوں ممالک کے حکومتی اداروں،صنعتی تنظیموں اور سرکردہ توانائی کمپنیوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی۔

سپین کے وزیر صنعت و سیاحت جورڈی ہیرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں سپین کی طرف سے قابل تجدید توانائی کی تنصیب کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے صاف توانائی ہمارے قومی توانائی نظام کا اہم ستون بن گئی ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ یہ فورم سپین-چین ماحول دوست توانائی تعاون کے نئے راستے کھولے گا، وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرے گا اور کمپنیوں کو نئے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھانےمیں مدد فراہم کرے گا۔

وزارت صنعت اور سیاحت کے خصوصی نمائندے جیم پیرس نے زور دیا کہ چین زیرو-کاربن صنعتوں اور عالمی منڈی میں سپین کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر توانائی کی منتقلی کے اس اہم مرحلے پر باہمی تعاون کی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے پر عزم ہیں۔

ہسپانوی فوٹو وولٹک یونین (یو این ای ایف) کے ڈائریکٹر جنرل جوز ڈونوسو نے کہا کہ سپین اور چین قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک دوسرے کے لئے انتہائی تکمیلی حیثیت رکھتے ہیں۔سپین یورپ میں فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کا ایک پیشرو ملک ہے جبکہ چین کی اپنی شمسی توانائی صنعت کی ترقی کی پائیدار کوششوں نے فوٹو وولٹک کو دنیا کی سب سے مسابقتی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی بنا دیا ہے۔

فورم کے دوران شرکاء نے گرڈ سکیورٹی، مصنوعی ذہانت سے لیس توانائی نظام، ماحول دوست مالیاتی حل، سرمایہ کاری مواقع، عملی تعاون بانٹنے اور تعاون کے نئے ذرائع تلاش کرنے کے موضوعات پر متعدد گول میز مباحثوں میں حصہ لیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!