جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینلائی چھنگ-تے کی جانب سے جاپانی وزیراعظم کے بیانات کی حمایت قابل...

لائی چھنگ-تے کی جانب سے جاپانی وزیراعظم کے بیانات کی حمایت قابل نفرت ہے،چینی مین لینڈ

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق حالیہ بیان کی کھلے عام حمایت کرنے پر تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے پر شدید تنقید کی ہے اور لائی کے بیانات اور اقدامات کو "قابل نفرت” قرار دیا ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان پینگ چھنگ این نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ لائی جاپان کے سامنے خوشامدی رویہ اختیار کر رہے ہیں اور تائیوان کو بیچنے والے اقدامات میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائی کے ان بیانات اور اقدامات نے ایک مرتبہ پھر ورثے کو بھولنے اور مادر وطن سے غداری کرنے کے حوالے سے ان کابد نما چہرہ عیاں کر دیا ہے۔

ترجمان نے ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے حکام کو خبردار کیا کہ بیرونی قوتوں پر انحصار کا کوئی بھی اقدام صرف رسوائی کا باعث بنے گا اور کوئی بھی غدار جو قوم سے غداری کرے گا، اسے بالآخر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

ترجمان نے کہا کہ تاکائیچی کے بیانات چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے نظم ونسق کے بنیادی اصولوں کی شدیدخلاف ورزی ہیں۔ ان کے بیانات نے بعد از جنگ بین الاقوامی نظم ونسق کو سخت نقصان پہنچایا اور ایک چین کے اصول سمیت چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات کے جذبے کی سنگین خلاف ورزی کی۔

انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں پر غور کرے، انہیں درست کرے اور تائیوان کے متعلق اپنے غلط بیانات سے دستبرداری اختیار کرے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!