بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں لوٹ مار کا فیشن چلا ہے اور حکومت سے شوکت خانم برداشت نہیں ہو رہا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ پوچھ کر بتائیں گے تو ایسی صورتحال میں ہم کس سے بات کریں جوحکومت کے پاس بات کرنے کااختیار بھی نہیں ۔ ایسی بے اختیار حکومت سے کون اور کس لئے بات کریں۔
انکا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے وکیل بھی آئے ہیں، شوکت خانم کے 4 اکائونٹ فریز کیے ہیں عدالت سے درخواست کی کہ شوکت خانم اور نمل کے اکائونٹ بحال کئے جائیں۔
انہوں نے کہا ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ شوکت خانم کو کیوں نشانہ بنا جارہا ہے، شوکت خانم کو پوری دنیا عطیات دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کھڑے ہیں اور اپنے مقصد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 30 لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔


