جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینسٹیل کی بڑی سویڈش کمپنی الیما اے بی نے چین میں نئی...

سٹیل کی بڑی سویڈش کمپنی الیما اے بی نے چین میں نئی فیکٹری کا آغاز کر دیا

نان جنگ(شِنہوا)سٹیل کی بڑی سویڈش کمپنی الیما اے بی نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر ژین جیانگ میں اپنے دوسرے مرحلے کے کولڈ فنشنگ پلانٹ کا افتتاح کیا جس سے اس کی مقامی پیداواری صلاحیت دوگنا ہوگئی ہے۔ ایشیائی صارفین کے لئے ترسیل کے وقت کو کم کرنے کے لئے ہائی اینڈ ٹیوبنگ مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔

12 ہزار 500 مربع میٹر پر 19کروڑ 30 لاکھ یوآن(تقریباً 2 کروڑ 72 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ سے تیار اس توسیع شدہ فیکٹری میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیوبلر مصنوعات تیار کی جائیں گی جن میں پہلے درآمد کی جانے والی ہائی ٹمپریچر اور ہائیڈروجن ری فیولنگ ٹیوبز بھی شامل ہیں۔ اس سے پیٹرو کیمیکلز، ہائیڈروجن انرجی، پلپنگ اور پیپر میکنگ اور ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں کو سہولت ملے گی۔

1985 میں چین میں داخل ہونے کے بعد سے الیما اے بی نے مسلسل ترقی کی ہے اور 2024 میں اس کی چین میں آمدنی 1.54 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

ژین جیانگ میں 18 سال کی ترقی کے دوران الیما میٹریلز ٹیکنالوجی(جیانگ سو) کمپنی لمیٹڈ نے پائیداری کو ترجیح دی ہے اور اس کی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج صنعت کی اوسط سے کم رہا ہے۔ نئی فیکٹری اپنی بجلی کی ضروریات کے لئے شمسی توانائی استعمال کرتی ہے اور الیما اے بی 80 فیصد سے زیادہ ری سائیکل شدہ سٹیل استعمال کرتی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ 2030 تک اپنے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد تک کم کرے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!