جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستانسپیکر ایاز صادق سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی...

سپیکر ایاز صادق سے اماراتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں، ہم امارات کیساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی شاندار میزبانی پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خطے میں استحکام کے ضامن ہیں، پارلیمانی تعاون سے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی محترم اور قریبی ملک ہے، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، پاکستانی تارکین وطن یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!