جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستانوزیراعلی سندھ کا انڈسٹری اکیڈیمیا ریسرچ کے انضمام پر زور

وزیراعلی سندھ کا انڈسٹری اکیڈیمیا ریسرچ کے انضمام پر زور

وزیراعلی سندھ انڈسٹری اکیڈیمیا لنک کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں کافی ترقی کرلی، چاہتے ہیں صوبے کے اہل لوگ ملک سے باہر نہ جائیں۔

بدھ کو مقامی ہوٹل میں سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سیمینار سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیم اور صحت کی سہولیات بڑھانا چاہتی ہے، صحت کے شعبے میں سندھ نے کافی کام کئے ہیں تا ہم ہم شعبے کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سندھ ہائر ایجوکیشن کیساتھ تعاون کر رہی ہے، ضروری ہے کہ انڈسٹری اکیڈیمیا ریسرچ کو ملایا جائے، دنیا بھر میں انڈسٹری کی ڈیمانڈ پر کام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہسپتال کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ ہے جہاں مدد کی ضرورت پڑتی ہے سپورٹ کرتے ہیں جبکہ جناح ہسپتال ایک مثال ہے جو گزشتہ 10سال میں بہت بڑا ہسپتال بن گیا، جناح ہسپتال کو 15 ملین ڈالرز دینے کی منظوری دی گئی ہے، 35 ملین ڈالر منصوبے سے ایمرجنسی ٹاور بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اہل لوگ ملک سے باہر جا کر کام کرنا چاہتے ہیں، تاہم ہم اپنے لوگوں کو ملک میں وہی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں جو انہیں باہر ملتی ہیں،گزشتہ 30سال میں ہم نے کافی ترقی کرلی ہے ، چاہتے ہیں صوبے کے اہل لوگ ملک سے باہر نہ جائیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!