جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلروس یوکرین جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، صدر ٹرمپ

روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے نو ماہ میں آٹھ جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایک اور جنگ رکوانے پر بھی کام کر رہا ہوں، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔

وائٹ ہاس میں تھیکس گیونگ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ آسان نہیں ہے، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں تاہم اب امن معاہدے کے مسودے پر غیر معمولی پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ اپنے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف کو ماسکو بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ روسی صدر سے ملاقات کر کے حتمی نکات طے کئے جا سکیں، معاہدے میں اب صرف چند اختلافی امور باقی ہیں۔

امریکا اور روس یوکرین کے معاملے پر ابوظبی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کیلئے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک معاشی لحاظ سے بہترین جا رہا ہے، اس سے پہلے کبھی ایسی معاشی بہتری نہیں ہوئی، ہم نے امریکی سرحدوں کو بھی محفوظ بنا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے تھیکس گیونگ ڈے پر امریکی عوام کو مبارکباد بھی دی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!