جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلسابق برازیلی صدر کی بغاوت کی سازش میں سزا پر عملدرآمد شروع

سابق برازیلی صدر کی بغاوت کی سازش میں سزا پر عملدرآمد شروع

برازیل کے سابق صدر کو بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی جانیوالی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

بولسونارو کو جمہوری نظام کو کمزور کرنے، سازش میں حصہ لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور تاریخی ورثے کو تباہ کرنے جیسے الزامات میں قصور وار ٹہرایا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے انہیں 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی تاہم اپیل کیلئے مہلت دینے کی وجہ سے سزا فوری طور پر نافذ نہیں کی گئی تھی۔

عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے، برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!