جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور بلغاریہ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کی 10...

چین اور بلغاریہ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کی 10 ویں سالگرہ پر فورم کا انعقاد

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ اور چین نے یہاں ایک فورم کا انعقاد کیا تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کی 10 ویں سالگرہ منائی جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے 17 نئے معاہدے بھی کئے جن کا مقصد دیرینہ سیاسی خلوص نیت کو عملی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے۔

یہ فورم چائنہ این جی او نیٹ ورک برائے بین الاقوامی تبادلے اور بلغاریہ میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد کیا گیا اور دونوں ممالک کے مختلف شعبوں سے تقریباً 300 شرکاء نے حصہ لیا۔

بلغاریہ کے نائب وزیراعظم اتاناس ظفروف نے فورم میں کہا کہ بلغاریہ اور چین کے اداروں کے درمیان نئے معاہدے دو ممالک کے درمیان بات چیت کو عملی شکل دینے کے لئے ہیں جنہوں نے 2015 میں بیلٹ اینڈ روڈ لائحہ عمل کی حمایت میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔

ظفروف نے کہا کہ آج کا پروگرام ہمارے دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی اور انہیں مضبوط بنانے کی ہماری خواہش کی واضح علامت ہے۔ ہم عوامی جمہوریہ چین کے دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور حقیقی منصوبوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو خطے اور یورپ دونوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔

بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی نے 76 سالہ سفارتی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ میں ایک دہائی کے مشترکہ تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ دنیا کا دوسرا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ روایتی دوستی ہمارے دوطرفہ تعلقات میں سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے فوری مسئلہ یہ ہے کہ روایتی دوستی کو عملی تعاون کے نتائج میں کیسے بدلا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے حقیقی فوائد اور اطمینان کو کس طرح بڑھایا جائے۔

اس پروگرام کا آغاز ایک ثقافتی نمائش سے ہوا جس میں خطاطی، روایتی ملبوسات، غیر مادی ثقافتی ورثہ اور چینی و بلغاری مشروبات پیش کئے گئے۔

چین اور بلغاریہ کے وفود نے اقتصادی، ثقافتی اور صحت کے شعبوں میں ورکنگ گروپ کی سطح پر بھی بات چیت کی تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے ترجیحات طے کی جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!