جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچین اور روس کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے...

چین اور روس کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون پر اتفاق

شی آن(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے کہا ہے کہ چین دونوں ممالک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے لئے زیادہ سازگار حالات فراہم کرنے اور مستحکم ماحول قائم کرنے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

لی ہونگ ژونگ، جو چین-روس کمیٹی برائے دوستی، امن اور ترقی میں چین کی طرف سے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات چین اور روس کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے چھٹے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین معاشی ترقی کو مرکزی ہدف بنانے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی ٹھوس کوششیں کرنے اور ثابت قدمی کے ساتھ کھلے پن کو آگے بڑھانے پر کاربند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین روس سمیت تمام ممالک کے ساتھ ترقیاتی مواقع بانٹنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو بنیادی رہنما اصول بنانے، تعاون کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کامستحکم ماحول قائم کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے شرکاء نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کے زیادہ ثمرات پہنچانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!