جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینچین اور فرانس کا معاشی اور مالیاتی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

چین اور فرانس کا معاشی اور مالیاتی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے فرانس کے وزیر خزانہ رولینڈ لیسکیور کے ساتھ ویڈیو اجلاس کیا۔ فریقین نے حالیہ معاشی اور مالیاتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

حہ لی فینگ چین اور فرانس کے درمیان اعلیٰ سطح کے اقتصادی و مالیاتی مذاکرات میں چین کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین معیشت اور مالیات کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین۔فرانس اقتصادی و تجارتی تعاون میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں اور عالمی معیشت کے لئے استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی جا سکے۔

ان مذاکرات میں فرانس کے سربراہ لیسکیور نے کہا کہ فرانس معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مزید پیش رفت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!