بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر کی فون پر ہونے والی بات چیت کا ماحول مثبت، دوستانہ اور تعمیری رہا۔
ماؤ ننگ نے منگل کو اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ فون کال کی شروعات امریکہ کی طرف سے کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے بعد سے چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے مسلسل رابطے برقرار رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان باہمی دلچسپی کےمعاملات پر رابطے چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



