پاکستان اور ایران نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں طے پایا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کے ہمراہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
قبل ازیں اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون علاقائی امن کیلئے اہم ہے۔
پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے اہم پوزیشن کاحامل ہے۔


