جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستانسہیل آفریدی کا انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں جواب داخل...

سہیل آفریدی کا انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں جواب داخل کرنے کا اعلان

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں الیکشن کمیشن میں جواب داخل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اننگز آئین و قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں، خیبرپختونخوا میں ترقی نہ ہوتی تو لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دیتے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم اس کا احترام کرتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو قانونی کارروائی ہوگی، مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے، میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس میں سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی جبکہ آر او بھی وفاقی حکومت کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی ذمہ داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات بتائیں۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر خیبرپختونخوا حکومت کے تھے انہوں نے فارم 45دیا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہ ہماری اننگز آئین اور قانون کے مطابق ہے جارحانہ نہیں، خیبر پختونخوا میں ترقی ہو رہی ہے اس لئے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک جلد سب کو چلتی نظر آئے گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!