جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینسلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے...

سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مسلسل 54 انٹرنیشنل میچز کھیلتے ہوئے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 1999 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا یوں انہوں نی ڈریوڈ کا 26 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف 2000 اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 2007 میں 53، 53 میچز کھیل کر ڈریوڈ کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم وہ اسے توڑنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو رواں برس مزید دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستان ٹیم رواں برس اب تک تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!