جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل کیساتھ معاہدہ...

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل کیساتھ معاہدہ کی 10 سال کیلئے تجدید

لاہور قلندرز کے بعد مزید دو فرنچائزز نے پی ایس ایل معاہدے کی تجدید کرلی، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد پی ایس ایل کیساتھ فرنچائز معاہدہ کی 10 سال کیلئے تجدید کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملکیت آئندہ عشرے کے دوران بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے معاہدہ کی تجدید پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاہے کہ مالک جاوید آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے انکا وژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کیلئے مضبوط اساس ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں اور انکا اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید دو ٹیموں کیلئے پی سی بی کی جانب سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے جس کا حتمی اعلان 6 جنوری 2026 کو ہوگا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!