سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیلفی لینے پر کرکٹر نسیم شاہ کے معصومانہ جواب نے مداح کیساتھ ساتھ دیگر لوگوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لئے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔
حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے سٹینڈ کے قریب گئے تو مداح انکی تصاویر بنانے لگے، ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کیساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ گھر سے ڈانٹ پڑیگی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔


