سوشل میڈیا سٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی جارہی ہے جہاں افراد کو ذہنی طور پر پریشان کیا جاتا ہے، ایسے افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے جو کسی دوسرے شخص کو ذہنی اذیت پہنچاتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کی خوشیوں کے دوران جاری شدید تنقید نے انہیں ذہنی دبا ئومیں مبتلا کر دیا اور ایک موقع پر تو انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا۔ا
یک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی شادی کے بعد کے تجربات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا انکی زندگی کا یہ دور سب سے مشکل تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ان کی خوشی اتنی اذیت ناک بن جائیں گی۔
شادی کے فورا بعد شروع ہونیوالی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں اس حد تک پریشان کر دیا کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا۔
شادی کے بعد جو وقت ہمیں ایک دوسرے کیساتھ اچھے سے گزارنا تھا وہ ہم دونوں نے یا تو انٹرویوز دیتے ہوئے گزارا یا ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے رہے کہ تم نے یہ کیوں کہہ دیا۔


