جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بالی ووڈ والے اپنی افواج پر...

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بالی ووڈ والے اپنی افواج پر فلم بھی نہیں بنا سکتے، نادیہ خان

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی فلموں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب بولی وڈ والے اپنی فوج اور ایئر فورس پر فلم بھی نہیں بنا سکتے اور اگر غلطی سے بھی بنائینگے تو اپنے ہی عوام سے مار کھائیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بولی وڈ کی فلمیں ایسی ہوتی تھیں کہ باقی انہیں کاپی کرتے تھے لیکن اب وہ دوسروں کو کاپی کرنے لگے ہیں۔

اب بولی وڈ والے کوریا اور پاکستان کی فلموں اور مواد کو کاپی کرکے اپنا منجن بیچ رہے ہیں۔

فلم دھرندر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہیں کوئی اور حل نہ ملا تو انہوں نے پاکستانی کہانیاں بنانا شروع کردیں۔

مذکورہ فلم میں بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ فلم کو بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی مالی معاونت حاصل ہے اور وہیں سے ہی فلمسازوں کو ہدایات ملیں، پاکستانی کرداروں اور کہانیوں پر فلمیں بنانے اور ایسی فلموں میں بڑے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی، کسی نہ کسی اداکار کو دیکھ کر فلم دیکھنے آئیگا۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستانی شاہینوں نے جنگ میں بھارت کے سات رافیل گرائے اسکے بعد بولی وڈ والے اپنی فوج اور ایئر فورس پر حب الوطنی پر مبنی فلم بھی نہیں بنا سکتے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!