لاہور میں ٹرک اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے کینال روڈ پر تیزرفتار ٹرک نے آگے جاتے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس حکام نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔


