جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومتازہ ترینزلزلے کے بعد شی زانگ میں تعمیرِ نو تیز، ہزاروں متاثرہ خاندان...

زلزلے کے بعد شی زانگ میں تعمیرِ نو تیز، ہزاروں متاثرہ خاندان نئے گھروں میں منتقل

7 جنوری کو شیگاسی شہر کے ضلع ڈِنگری اور قریبی علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

گِیالپو 4650 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع چرواہوں کا ایک گاؤں ہے۔ یہاں زلزلے سے متاثرہ خاندان اب نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں کے باعث مقامی لوگ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی اکتوبر کے آخر تک نئے مکانات میں منتقل ہو گئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (تبتی): سونم ڈنڈروپ، رہائشی، گِیالپو گاؤں، ضلع ڈِنگری

"زلزلے کے وقت سب لوگ پریشان اور گھبرا گئے تھے۔

میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے کم وقت میں ہم اتنے خوبصورت گھروں میں منتقل ہو جائیں گے۔

مجھے دل کی گہرائیوں سے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔”

منتقلی کے روز گاؤں والوں نے اپنے بہترین لباس پہنے، روایتی رقص کیا، کھاتا پیش کیا اور میٹھے جوار کا مشروب بانٹا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (تبتی): میما، رہائشی، گِیالپو گاؤں، ضلع ڈِنگری

"ہم سیدھا ان نئے گھروں میں منتقل ہو گئے جنہیں ہمیں خود نہیں بنانا پڑا۔

گھر کشادہ، روشن اور محفوظ ہیں۔

اب ہمیں کسی بات کی فکر نہیں رہی۔”

زلزلے کے بعد سات اضلاع کے 47 ٹاؤن شپ کے 486 دیہات کی تعمیرِ نو کی گئی۔ 22 ہزار سے زائد مکانات دوبارہ تعمیر اور زلزلے سے متاثرہ 10 ہزار سے زیادہ گھروں کو پائیدار بنایا گیا۔

زمگاگ گاؤں جو زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اپنے اصل مقام پر مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔

گاؤں کا متاثرہ اسکول بھی مرمت اور مضبوطی کے بعد دوبارہ کھل گیا ہے جبکہ کھیل کا میدان اور دیگر بنیادی سہولیات نئے سرے سے بنائی گئی ہیں۔

بحالی کے کاموں میں پیشرفت کے بعد بچے دوبارہ کلاس رومز میں لوٹ آئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گیسانگ دیجی، پرنسپل، زمگاگ ویلج کنڈرگارٹن

"ہمارے کنڈرگارٹن نے ایک بار پھر اپنی پرانی چہل پہل حاصل کر لی ہے۔

بچوں کے چہروں پر روشن مسکراہٹیں دیکھ کر ہمیں دل سے اطمینان اور خوشی ملتی ہے۔”

اب نئے تعمیر شدہ گھروں میں آباد ہونے کے بعد گاؤں کے نوجوانوں نے روزگار کے لئے کام پر نکلنا شروع کر دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (تبتی): تاشی، رہائشی، چونموسے گاؤں، ضلع ڈِنگری

"ان دنوں میں قصبے میں ایک کھدائی مشین چلا رہا ہوں۔کام مکمل ہونے پر میں 30 ہزار یوآن (4221 امریکی ڈالر) سے زیادہ کما لیتا ہوں۔

اس آمدنی کے بعد مجھے کسی بات کی فکر نہیں رہتی۔”

لہا سا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

7 جنوری کو ڈِنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا

گِیالپو گاؤں کے متاثرہ خاندان اب معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں

تعمیر نو کے بعد مقامی رہائشی گزشتہ ماہ نئے گھروں میں منتقل ہوئے

منتقلی کے روز گاؤں والوں نے رقص کیا اور مشروب تقسیم کئے

نئے گھروں میں کشادگی، روشنی اور حفاظت موجود ہے

7اضلاع کے486 دیہات میں22 ہزار سے زیادہ مکانات کی تعمیرِنو کی گئی

زمگاگ گاؤں اپنے اصل مقام پر مکمل طور پر دوبارہ بنایا گیا ہے

اسکول کی مخدوش عمارت کو کی مرمت کر کے پائیدار بنایا گیا ہے

بچوں کو کھیل کےمیدان سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں

تعلیم کا سلسلہ بحال جبکہ نوجوان دوبارہ برسرِ روزگار ہو گئے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!