جیو چھوان(شِنہوا)چین نے شمال مغربی علاقے میں جیو چھوان خلائی لانچ مرکز سے شین ژو-22 خلائی جہاز روانہ کیا ہے جو ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کا پہلا ہنگامی خلائی مشن ہے۔
خلائی جہاز راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔ چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے خلائی مشن کو مکمل کامیاب قرار دیا ہے۔



