جمعرات, نومبر 27, 2025
ہومپاکستانپاکستان کا غزہ جنگ بندی کی پاسداری، اسرائیلی فوج کے انخلا و...

پاکستان کا غزہ جنگ بندی کی پاسداری، اسرائیلی فوج کے انخلا و احتساب کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری، اسرائیلی فوج کے فوری انخلا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 300سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غزہ میں 2سال سے جاری جنگ میں 70 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی دہشت میں زندگی گزار رہے ہیں غزہ امن عمل میں اس لئے شامل ہوئے کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح راستہ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا اور آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا، بلا تعطل انسانی امداد تک رسائی کی ضمانت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!