منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلحماس کا وفد غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت...

حماس کا وفد غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچ گیا

قاہرہ(شِنہوا)حماس کا ایک وفد خالد الحیہ کی قیادت میں غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی اور غزہ کی پٹی میں حالیہ سکیورٹی کشیدگیوں پر بات چیت کے لئے قاہرہ پہنچا ہے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ مصر حماس کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ امریکہ اور قطری ثالثوں کے ساتھ بھی جامع مذاکرات کر رہا ہے تاکہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو سکے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کا محور ایک ایسی کمیٹی کی تشکیل بھی ہے جو جنگ بندی کے دوران غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالے۔ ساتھ ہی محاصرے کے شکار علاقے میں حالیہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور کشیدگیوں سے نمٹنے پر بھی غور کیا گیا۔

2 سال کے تنازع کے بعد امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طویل انتظار کے بعد ہونے والی فائر بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!