کیف(شِنہوا)یوکرین اور امریکہ کے وفود آئندہ دنوں میں سوئٹزرلینڈ میں روس کے ساتھ مستقبل کے امن معاہدے کے ممکنہ نکات پر مشاورت کریں گے۔
یوکرین کے قومی سلامتی اور دفاع کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف نے فیس بک پر لکھا ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں جاری مکالمے کا ایک اور مرحلہ ہے اور اس کا بنیادی مقصد آئندہ اقدامات کے لئے ہماری مشترکہ بصیرت کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یوکرین امن کے عمل کے قریب "اپنے مفادات کی واضح سمجھ بوجھ کے ساتھ” پہنچ رہا ہے۔
قبل ازیں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایک حکم نامہ پر دستخط کئے جس کے ذریعے امریکہ، یوکرین کے دیگر شراکت داروں اور روس کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کے لئے ایک وفد قائم کیا گیا تاکہ یوکرین بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس وفد کی قیادت صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈری یرماک کریں گے۔



